Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کی لمبی عمر کیلیے ’ورت‘ رکھنے والی بیوی نے اسی روز زہر دے دیا

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ خاتون نے اپنا ورت مکمل کیا
شائع 22 اکتوبر 2024 01:20pm

بھارت میں منائی جانے والی ہندو رسم ’کروا چوتھ‘ کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ تہوار ہر سال 20 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔

بھارتی شہری بالخصوص بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اس رسم کی ادائیگی کو بھرپور انداز سے مناتی ہے۔

اس دن پوری دنیا کی ہندو خواتین اپنے شوہر کی حفاظت اور لمبی عمر کے لیے یہ ورت رکھتی ہیں۔

لیکن حال ہی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جب شوہر کی لمبی زندگی کیلئے ورت رکھنے والی بیوی نے کروا چوتھ کے روز اپنے شوہر کو زہر دے کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو زہر دے کر مار ڈالا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مبینہ خاتون نے اپنا ورت مکمل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق سویتا نامی خاتون نے اپنے 32 سالہ شوہر شیلیش کو شک کی بنیاد پر زہر دے کر مار دیا، سویتا کو شک تھا کہ شیلیش کسی دوسری خاتون کیساتھ تعلقات میں ہے۔

شاہ فیصل کالونی، شوہر کے ہاتھوں 3 ماہ کی حاملہ بیوی قتل، مقدمہ درج

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ورت کھولنے کے دوران جوڑے میں ایک بحث شروع ہوگئی، شیلیش کے بھائی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ اس کی بھابھی نے بھائی کے کھانے میں زہر ملاکر اسے قتل کیا ہے۔

بعدازاں جب اسے اسپتال لے جایا گیا تووہاں شیلیش دم توڑ گیا۔ پولیس نے بیان میں کہا کہ ملزمہ کیخلاف واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دسترخوان

Wife

Poison

Karva Chauth

kills husband