Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے معاملے پر نظریاتی کونسل کی سفارش سامنے آگئی

اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024 01:56pm
تصویر بشکریہ نیوز ویک
تصویر بشکریہ نیوز ویک

اسلامی نظریاتی کونسل کی حکومت سے اہم سفارش سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سفارش میں اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنانے کا کہا ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں جہیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا کو 6 ماہ سے بڑھا کر ایک سال کرنے کہا گیا، جبکہ شادی اخراجات 2500 روپے سے بڑھا کر 2 تولہ سونا، جہیز کی مالیت بھی 2 تولہ سونے کے برابر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ لگاتار تین طلاقیں ایک ساتھ دینے کے عمل کو قابل سزا بنایا جائے۔

کونسل نے فیصلہ کیا کہ چونکہ اس موضوع پر ایک ڈرافٹ پہلے ہی کونسل تیار کرچکی ہے اس لیے یہ ڈرافٹ حکومت کو ارسال کیا جائے۔

federal government

Council of Islamic Ideology

divorced