Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ترکیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے پاکستانیوں کو کتنا خرچہ آئے گا؟

پاکستانی درخواست دہندگان کو سادی 3 مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی
شائع 22 اکتوبر 2024 12:59pm

حال ہی میں ترکیہ نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک ہموار الیکٹرانک ویزا سروس متعارف کرائی ہے، جسے وہ ترکش قونصل جائے بغیر ویزا کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت اکتوبر 2024 تک شینگن ممالک برطانیہ، امریکا اور آئرلینڈ کے درست ویزا یا رہائشی اجازت نامے رکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ترکی کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

ترکیہ کے ویزا کی درخواست دینے کے لیے، پاکستانی درخواست دہندگان کو ایک سادہ تین مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست: ویزا کی درخواست کے لیے ترکیہ کی سرکاری ای ویزا ویب سائٹ ’evisa.gov.tr‘ ​​پر جائیں۔

ادائیگی: مطلوبہ تفصیلات پُر کریں اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ (ماسٹر کارڈ، ویزا، یا یونین پے) کا استعمال کرتے ہوئے 60 ڈالر کی ویزا فیس ادا کریں۔

ڈاؤن لوڈ: پروسیسنگ کے بعد درخواست دہندگان کو ان کا ای ویزا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک لنک موصول ہوگا، جسے سہولت کے لیے ان کے ای میل پر بھی بھیجا جائے گا۔

ترکیہ کا ای ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی مسافروں کو اضافی دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جس میں واپسی کی تصدیق شدہ پرواز کا ٹکٹ اور بک شدہ ہوٹل کے انتظامات شامل ہیں۔ یہ تقاضے ان کے سفر کے مقصد اور دورانیے کی تصدیق میں مدد کرتے ہیں جو آن لائن درخواست کے عمل کو ہموار اور زیادہ محفوظ بناتے ہیں۔

مالی طور پر، مسافروں کو دوران قیام روزانہ کم از کم $50 ڈالر ظاہر کرنا پڑیں گے، یعنی 30 دن کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے سیاح کو کم از کم $1,500 کی عکاسی کرنے والا بینک اسٹیٹمنٹ پیش کرنا ہوگا۔

ای ویزا کے اس نئے آپشن کے ذریعے پاکستانی سیاحوں کو ترکہ کے ثقافتی ورثے اور قدرتی مناظر کو دیکھنے میں مدد ملے گی۔

visa

visit visa

turkiye

Pakistani Citizens