Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

دیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کیلیے ایف بی آر کا اعلان

یہ تبدیلی ایس آر او 1635 آئی 2024 کے اجراء کے بعد سامنے آئی ہے
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024 12:24pm

فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ جو لوگ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے تاخیر سے جمع کراتے ہیں انہیں اب بھی فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ شامل ہونے کی صورت میں انہیں جرمانے کے طور پر فیس ادا کرنا ہوگی۔

یہ تبدیلی ایس آر او 1635 آئی 2024 کے اجراء کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں انکم ٹیکس کے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق نئے ٹیکس سال کے لیے مقررہ یا توسیع شدہ تاریخ تک گوشوارے جمع کروانے والے افراد کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل کیے جائیں گے، تاخیری گوشواروں پر سرچارج کی شرط عائد کی گئی ہے۔

وہیں نئے ایس آر او کے مطابق مقررہ تاریخ میں ریٹرن جمع کروانے سے فائلر ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں آجائے گا اور گزشتہ سال کے گوشواروں کی بجائے موجودہ سال کی ریٹرن پر ایکٹو فائلرسٹیٹس بن جائے گا۔

ایف بی آر کا انفورسمنٹ کا نظام بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم

ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان کے فعال ایکٹو ٹیکس پیئر فہرست میں شامل ہونے کے لیے شہریوں کو وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے چاہئیں۔

FBR

LATE FILER