بختاوربھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟
صدر آصف علی زرداری اورسابق وزیرِاعظم بے نظیربھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاوربھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام بتادیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز تیسرے بیٹے کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد بختاوربھٹو زرداری نے آج انسٹا پوسٹ شیئر کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کرلیا ہے۔
سنی لیونی کا مشرقی دلہن کا روپ، لیکن بچوں نے سب کی توجہ کھینچ لی
انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔
پوسٹ میں اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے بختاورلکھتی ہیں کہ ابتدا ہےاس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔
آخرمیں انہوں نے اپنے بیٹۓ کے لیے دعا کی ہے کہ اے اللہ اسے شفقت اور محبت کا بچہ بنا دے۔ اسے ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی راہ پرچلا اوران کی شفاعت سے بہرہ مند فرما۔
خیال رہے کہ محمود چوہدری اور بختاوربھٹو کے یہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ ان کی شادی 31 جنوری 2021ء کو کراچی کے بلاول ہاؤس میں ہوئی تھی۔
جوڑے کے اس سے پہلے دو بیٹے ہیں، جن کے نام میر حاکم محمود چوہدری اور میرسجاول محمود چوہدری ہے۔
بڑے بیٹے میرحاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021ء کو جبکہ دوسرے بیٹے میرسجاول محمود چوہدری کی پیدائش 5 اکتوبر 2022ء کو ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.