Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ رومانس کی جگہ نہیں، بھارت میں ٹیکسی ڈرائیور طیش پر اتر آئے

ایک مسافر نے ٹیکسی میں بیٹھتے وقت اس نوٹ کو پڑھا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا
شائع 22 اکتوبر 2024 11:24am

بھارت میں ٹیکسی ڈرائیور مسافر جوڑوں سے تنگ آگئے جس کے بعد انہوں نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ان کیلئے وارننگ جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اُس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی جب اس نے مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی گاڑی میں رومانس کرنے سے گریز کریں۔

کیب ڈرائیور نے نشت پر ایک پرچہ چپکایا جس پر پیغام لکھا تھا کہ وارننگ، کوئی رومانس نہیں، یہ ٹیکسی ہے آپ کی نجی جگہ نہیں، تو براہ مہربانی فاصلہ رکھیں اور پرسکون رہیں۔

خاتون کی خودکشی کی کوشش، ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی نے اسے بچا لیا

رپورٹ کے مطابق بھارتی حیدرآباد کے رہائشی وینکٹیش کی مذکورہ ٹیکسی میں سوار ہوتے وقت اس پرچے پر نظر پڑی جس کے بعد اس نے ڈرائیور کے ہلکے پھلکے لیکن مضبوط پیغام کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

کسی نے سوشل میڈیا یہ تصویر اپ لوڈ کر کے وائرل کردی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

india

Post Viral

cab driver

warning message

no romance