جسٹس قاضی فائز چیمبر ورک منتقل، جسٹس منظور علی کا سائل سے دلچسپ مکالمہ
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی چیمبرورک پرچلے گئے جہاں وہ فیصلے تحریرکریں گے۔ جسٹس منصورعلی شاہ کا بنچ کمرہ عدالت نمبرایک میں منتقل ہوگیا، کیس کی سماعت میں درخواست گزار خوشدل خان نے کہا کہ دعا ہے آپ بنچ نمبرایک میں ہی رہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے جواللہ چاہے گا وہی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ چیمبرورک کے دوران مختلف فیصلے تحریرکرینگے ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائرہورہے ہیں۔
چیف جسٹس کے چیمبر ورک کے باعث جسٹس منصورعلی شاہ کورٹ روم نمبر ون میں کسیز کی سماعت کی جن کے ساتھ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہیں۔
جی 10 ٹواپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت میں درخواستگزار خوشدل خان نے کہاکہ دعا ہے آپ اسی طرح بنچ نمبرایک میں ہی رہیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے جواللہ چاہے گا وہی ہوگا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرایم ڈی پی ایچ اے کوریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.