ویمنز T20 ورلڈ کپ جیتنے والی کیوی ٹیم کو بڑی انعامی رقم موصول
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی موجیں ہوگئیں ٹرافی حاصل کرنے کے بعد ٹیم کی کھلاڑیوں کو بڑا چیک بھی موصول ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے اتوار کی شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ویمنز یا مینز دونوں میں نیوزی لینڈ کا پہلا عالمی ٹائٹل ہے۔
کیوی ٹیم کی کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ 2.34 ملین ڈالر کا چیک بھی ملا، ٹائٹل ہارنے والی جنوبی افریقی ٹیم کی تشفی بھی 1.17 ملین ڈالر سے کی گئی۔
پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر آئی سی سی بورڈ مطمئن
اس بار آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم بھی تقریباً 8 ملین ڈالر مختص کی تھی، یہ گذشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 225 فیصد زائد ہے، پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں رہے گی، آئی سی سی نے پانچویں سے آٹھویں نمبر تک رہنے والی ٹیموں کو بھی فی کس 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا، اگرچہ فائنل رینکنگ سامنے نہیں آئی مگر پاکستانی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر رہے گی۔
Comments are closed on this story.