چیمپئنز ٹرافی 2025، آئی سی سی کا پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
پاکستان میں آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے آسی سی سی نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔
دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی بھی شریک ہوئے، آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی حکام نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ کی جانب سے تیاروں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آئی سی سی چیئرمین کی مدت میں اضافہ، کرکٹ کونسل نے سفارش کردی
رپورٹ میں کہا گیا کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے ۔
Comments are closed on this story.