Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے میں اہم ڈرامائی موڑ

پولیس نے پیغام بھیجنے والے شخص کے مقام کا پتہ لگا لیا ہے
شائع 22 اکتوبر 2024 09:01am

سلمان خان کو 5 کروڑ روپے تاوان کی دھمکی دینے کے بعد ملزم نے ایک اور میسیج کے ذریعے معافی مانگ لی۔ پولیس نے ملزم کی لوکیشن ٹریس کرلی ہے۔

بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان کو گینگسٹرلارنس بشنوئی کے نام پر5 کروڑ روپے تاوان کی دھمکی کا پیغام ملنے کے بعد ایک اہم ڈرامائی موڑ آگیا۔

سلمان خان کے ساتھ شکار پر جاتی تھی، بالی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا دعوی

ممبئی ٹریفک پولیس کو جس واٹس ایپ نمبر سے ایک دھمکی آمیز میجیج ملا تھا ، جس میں سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے زیادہ خراب کردینے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اب اسی نمبر سے پولیس کو ایک اورمیسیج موصول ہوا ہے۔

اس نئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام غلطی سے بھیج دیا گیا تھا جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔ تاہم پولیس نے پیغام بھیجنے والے شخص کے مقام کا پتہ لگا لیا ہےاور اس معاملے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر کو ممبئی ٹریفک پولیس کو انکے واٹس ایپ نمبر پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا ، پیغام بھیجنے والے نے سلمان خان سے لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا تقاضہ کیا تھا اور ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر رقم نہ دی گئی تو سلمان خان کا حشربابا صدیقی سے بھی بددتر ہوجائے گا۔ پولیس نے دھمکی اور جبری وصولی کا معاملہ درج کر کے کیس کی تحقیقات کرائم برانچ کے سپرد کر دی ہے۔

Salman Khan

entertainment

lifestyle

شخصیات