Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق

کراچی میں جرائم کے واقعات میں کمی نہ آسکی
شائع 22 اکتوبر 2024 08:40am

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن اور کیماڑی سے دو لاشیں برآمد ہوئیں، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم بھی مارا گیا۔

مبینہ ٹاؤن پولیس کا شیخ زائد یونیورسٹی کے قریب مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم مہر کا تعلق لاڑکانہ اور زخمی ملزم سہیل کا تعلق قمبرشہداد کوٹ سے ہے۔

وہیں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، فائرنگ کا ایک اور واقعہ حب چوکی کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

اسٹیل ملز کے قریب جھاڑیوں سےملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی، مقتول سلمان دو روز قبل لاپتا ہوا تھا۔

مردان: پولیس لائن کےقریب 2 خواجہ سراؤں کا بے دردی سے قتل

دوسری جانب کیماڑی کچھی پاڑہ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی، پاپوش نگر میں دکان میں چھیڑچھاڑ کرنے پر دکاندار کا کمسن بچے پربدترین تشدد، ہاتھ پاؤں باندھ کر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آئی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید برآں سی ٹی ڈی نے سہراب گوٹھ کے قریب آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

جوہر موڑ کے قریب تجاوزات آپریشن کے خلاف احتجاج ہوا جہاں مشتعل افراد نے انسداد تجاوزات عملے پر پتھراؤ کیا اور پھر ٹائر نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی۔

firing

karachi

Karachi Crime