Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

پاک بحریہ نے کروڑوں ڈالر کی منشیات ضبط کرلیں

2 ہزار کلو چرس، 370 کلو اآئس، 50 کلو ہیروئن اور مننوع بھارتی گولیاں شامل ہیں۔
شائع 22 اکتوبر 2024 01:29am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔

آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔

ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 145 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیوں کو بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔

ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔ پاک بحریہ سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے۔

Pak Navy

SPECIAL OPERATION

DRUGS SEIZED

INDIAN PROHIBITED DRUGS