Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار عمر ملک 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

10 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا، 10 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔
شائع 22 اکتوبر 2024 01:18am

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گلوکار عمر ملک کو 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا۔

عمر ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے 10 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

عمر ملک کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو 16 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، آپ 16 ماہ خاموش کیوں رہے؟

اے ٹی سی کے جج نے پوچھا کہ ملزم کو عدالت سے اشتہاری کیوں نہیں کروایا گیا؟ ملزم کو مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔

ATC

UMAR MALIK

MAY 9 CASE

ACQUITTAL