Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یحیٰی سنوار کی اہلیہ کے ہاتھ میں 89 لاکھ روپے کا پرس، اسرائیل کا بڑا الزام

ویڈیو 7 اکتوبر 2023 سے پہلے کی ہے، سنوار فیملی کو سامان منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 11:43pm

اسرائیلی قیادت کی بے حسی اور ڈھٹائی کی انتہا یہ ہے کہ ارضِ فلسطین پر شہادتوں کا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ وہ بھونڈے پروپیگنڈے کے ذریعے حماس کے قائدین کو بدنام کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

حماس کے سربراہ یحیٰی سنوار کی شہادت کے تین دن بعد اسرائیلی فوج نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سنوار کی اہلیہ کو ایک سرنگ سے گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس ویڈیو میں دکھائی دینے والے پرس کے بارے میں دعوٰی کیا ہے کہ یہ 32 ہزار ڈالر یعنی کم و بیش 89 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ یہ Hermes کا برانڈیڈ پرس ہے۔

ویڈیو میں سنوار اور ان کی فیملی کو سرنگ کے اندر تکیے، گدے، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سنوار کی اہلیہ کے ہاتھ میں ہرمیز کا پرس یا بیگ دیکھا جاسکتا ہے۔

tunnels

VIDEO RELEASED

ISRAELI PROPAGANDA

YAHYA SINWAR'S WIFE

HERMES BAG