Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی: کس جماعت کے کتنے اراکین ہوں گے، فارمولہ سامنے آگیا

پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی
شائع 21 اکتوبر 2024 07:58pm

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی تشکیل کے معاملے پر نئی آئینی ترمیم کے بعد کمیٹی میں نمائندگی کا طریقہ کار بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ آرٹیکل 175 اے کی شق 3 اے کی ذیلی شق 1 اور 2 کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی، متناسب نمائندگی کے حساب سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، سنی اتحاد کونسل، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف کی نمائندگی ہوگی، کسی جماعت کا کوئی رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوگا۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہوگی، مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی سے تین اور سینیٹ سے ایک رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے دو اور سینیٹ سے ایک رکن کمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے بھی قومی اسمبلی سے دو اور سینیٹ سے ایک رکن شامل ہوگا۔

ایم کیو ایم کے ایک رکن کو قومی اسمبلی سے نمائندگی ملے گی۔

جے یو آئی ف کے ایک رکن کو سینیٹ سے نمائندگی ملے گی۔

26th Constitutional Amendment

Parliamentary Committee for Judges Appointment