Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں دو خواجہ سرا ذبح کردیے گئے

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب
شائع 21 اکتوبر 2024 07:47pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

مردان کے نیو اڈا بالا خانے میں نامعلوم افراد نے دو خواجہ سراؤں کو ذبح کرکے قتل کر دیا۔

عینی شاہد کے مطابق تین نامعلوم افراد نے بالا خانے آکر دروازوں کو بند کرکے دونوں خواجہ سراؤں کو چھری سے ذبح کیا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول خواجہ سراؤں کہ شناخت سلمانے اور نازوکہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

KPK

Mardan

Transgender Killed