Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کی سزا، اسپیکر کا عادل بازئی کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 06:29pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر نواز شریف نے ان کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوا دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا گیا ہے، جس میں عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا تھا۔

خیال رہے کہ عادل بازئی کل ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا، عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔

اسپیکر نے فوری طور پر عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

26th Constitutional Amendment

Adil Bazai