Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹلی میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے، حادثہ ہولاڑ پل کے نزدیک رونما ہوا۔
شائع 21 اکتوبر 2024 04:42pm

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ہولاڑ پل کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ یہ واقعہ رونما ہوا۔

ریسکیوورکرز نے جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ بیشتر زخمیوں کی حالت ایسی نہیں کہ ان سے بیان لیا جاسکے۔

Kotli

VEHICLE FELL INTO GORGE

HOLAR BRIDGE

4 DIED

MANY INJURED