Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی لیونی کا مشرقی دلہن کا روپ، لیکن بچوں نے سب کی توجہ کھینچ لی

ویڈیو میں سنی لیون نے جگ جگ جیو کے گانے کے ساتھ ریمپ پر واک کی
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2024 08:18am

اداکارہ سنی لیونی نے حال ہی میں برائیڈل ریمپ پر واک کی لیکن ان کی جلوہ گری اس وقت ماند پڑ گئی جب سب کی نظریں ریمپ پرموجود سنی لیون کے بچوں پر پڑی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

43 سالہ اداکارہ سنی لیون نے اپنے بچوں بیٹے اشر اور نوح، بیٹی نشا، اور شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ ریمپ پر واک کی۔ لیون نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

ویڈیو میں سنی لیون نے جگ جگ جیو کے گانے کے ساتھ ریمپ پر واک کی۔ وہ سرخ لہنگے میں دلہن کے طور پر شاندار لگ رہی تھیں۔

جلد ہی کیمرا سنی لیون سے ان کے بچوں اور شوہر تک پہنچ گیا جو حاضرین میں موجود تھے۔ سنی لیون کے ایک بیٹے نے اپنی والدہ کو پکارا تو سنی لیون نے جواب میں اسے ہوائی بوسہ دیا۔

فیشن شو کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی تھی، جس میں سنی لیون کو اپنے بیٹے، بیٹی اور شوہر ڈینیئل کے ساتھ ریمپ پر دیکھا گیا تھا۔

بعد میں ایک الگ ویڈیو میں سنی لیون کو اپنے بچوں کے ساتھ اسٹیج کے پیچھے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنے بیٹوں کو گلے لگایا اور بوسہ دیا اور بیٹی نشا کا ہاتھ پکڑا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھی۔

india

sunnyleone