Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں بیٹی کی ولادت

دونوں کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی
شائع 21 اکتوبر 2024 03:34pm

بالی ووڈ کے مشہورجوڑے پرنس نرولا اور یوویکا چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فلم اوم شانتی اوم کی اداکارہ یوویکا چوہدری اور بگ باس کے شہرت یافتہ پرنس نرولا ہفتے کی شام ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔

روہت شیٹی نے کراچی میں گلاب جامن کا ٹھیلا لگا لیا؟

پرنس نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ’ میں باپ بن گیا ہوں’۔

پرنس نرولا اس وقت پونے میں ’ ایم ٹی روڈیز’ کے آڈیشنز میں جج کے فائض انجام دے رہے ہیں۔ اوراس خوشخبری کو انہوں نے آڈیشن کی شوٹنگ کے دوران اسٹیج پر کیا تھا۔ ایم ٹی وی روڈیز کے دیگر ججز رنوجے سنگھ، نیہا دھوپیا، ریا چکرورٹی اور ایلوش یادیو نے انھیں اسٹیج پر مبارک باد دی۔

پرنس نرولا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جسمیں انہیں اسٹیج پر یہ اعلان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’ میں آپ کو ایک اچھی خبر دے رہا ہوں کہ میں باپ بن گیا ہوں’۔

ویڈیو کے کیپشن میں نرولا نے لکھا ہے کہ، اس محبت کے لیے سب کا شکریہ ، میں آج بہت خوش ہوں کہ مجھے بیٹی جیسی نعمت سے نوازا گیا ہے ،مجھے یہاں بھی جیت مل گئی۔

یاد رہے کہ یوویکا اور پرنس کی ملاقات بگ باس سیزن 9 کے گھر میں ہوئی تھی۔ کچھ عرصے ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے سال 2018 میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب شادی کے 6 سال بعد جوڑے کو خوشی دیکھنا نصیب ہوئی ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات