Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستانی تن ساز نے مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی
شائع 21 اکتوبر 2024 01:28pm

پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

ذرائع کے مطابق رمیز ابراہیم نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی۔

واضح رہے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم تھے۔

کراچی پریس کلب میں رمیز ابراہیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے وہ باڈی بلڈنگ ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

gold medalist

rameen ibrahim khan

body builder

mr universe