Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک خالصتان کی ایئر انڈیا کو دھمکی سے نئی دہلی میں ہلچل مچ گئی

اسی طرح کی دھمکی گزشتہ برس بھی دی گئی تھی، بھارتی میڈیا
شائع 21 اکتوبر 2024 01:15pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے
تصویر: انڈیا ٹوڈے

خالصتان تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی۔

رہنما خالصتان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی عوام ائیر انڈیا کی پرواز میں یکم سے 19 نومبر تک پرواز نہ کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ خالصتان تحریک کے رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ائیر انڈیا کی پرواز پر مخصوص تاریخوں کے دوران حملہ ہو سکتا ہے، جو کہ سکھ نسل کشی کی 40ویں برسی کے موقع پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکھس فور جسٹس (SFJ) کے بانی جو کینیڈا اور امریکا میں دوہری شہریت رکھتے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس بھی اسی طرز کی دھمکی دی تھی۔

اب تحریک خالصتان کے رہنما گروپتون سنگھ پنن نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یکم سے 19 نومبر تک ایئر انڈیا کی پروازوں میں سفر سے گریز کریں۔

خالصتانی رہنما گروپتونت سنگھ پنن نے اس سے قبل نومبر 2023 میں بھی ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا جائے گا اور 19 نومبر کو اسے بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بھارتی مسافروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس دن ایئر انڈیا کی پرواز پر سفر نہ کریں، جس کے بعد بھارت میں شدید سیکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے تھے۔

بعد ازاں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس پر سنگین جرائم کا الزام لگایا، جن میں مجرمانہ سازش، مذہبی گروہوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینا، اور دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف ہندوستان کے قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔

خیال رہے بھارتی حکومت سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کو 2020 میں دہشتگرد قراردے چکی ہے۔

Gurpatwant Singh Pannun

AIR INDIA FLIGHT

khalistan tehreek