Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کے ساتھ شکار پر جاتی تھی، بالی ووڈ اداکارہ کا چونکا دینے والا دعوی

آج میرا اس سے یا اس کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے
شائع 21 اکتوبر 2024 11:22am

سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے انتہائی چونکا دینے والادعوی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سومی علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ خود بھی سلمان خان کے ساتھ آوٹ ڈور شوٹنگ کے دوران شکار پر جاتی تھیں۔ سومی علی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان خان کو خود بھی نہیں معلوم تھا کہ بشنوئی برادری کالے ہرن کی پوجا کرتی ہے۔

سلمان خان معافی نہیں مانگیں گے، سلیم خان کا بشنوئی گینگ کو کرارا جواب

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے مطابق سومی علی نے کہا کہ، سلمان خان ایسی چیز کے لیے کیوں معافی مانگیں گے جس کے بارے میں وہ نہیں جانتے تھے؟

سومی نے مزید کہا کہ آج میرا اس سے یا اس کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن میں یہ کبھی نہیں چاہوں گی کہ کوئی بالی ووڈ اسٹار مارا جائے، کیونکہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ نے یہ بھی کہا کہ لوگ سلمان خان کو بہت مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس شہرت ہے ، لیکن یہ خیال غلط ہے۔ سلمان خان بہت اچھا انسان ہے اس کی ایک این جی او بھی ہے۔ سلمان خان کو واقعی یہ نہیں معلوم تھا کہ بشنوئی برادری اس جانور کی پوجا کرتی ہے۔ کیا آپکے خیال میں سلمان خان وہ واحد شخص ہیں جو اس علاقے میں شکارکے لیے جاتا ہے ؟ آخر یہ لوگ صرف سلمان خان کے پیچھے کیوں پڑے ہیں؟

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا سلمان خان نے ان سے اس واقعے کا ذکر کیا ہے اور کیا وہ خود کو بے قصور سمجھتے ہیں ، اداکارہ نے جواب دیا کہ بشنوئی برادری کو یہ سمجھنا پڑے گا کہ سلمان خان کو کالے ہرن کی پوجا کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا اور اس نے مجھے یہ بتایا بھی تھا کہ وہ کچھ نہیں جانتا ہے۔

Celebrities

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle