Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا
شائع 21 اکتوبر 2024 11:10am

کاونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گرد فرہاد، حاجی رحمان اور صغیر کو گرفتار کرکے سے 3 پستول اور تنظیمی لٹریچر برآمد کرلیا ہے۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش چوہدری صفدر نے بتایا کہ پولیس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی، ان ملزمان کا تعلق تحریک طالبان پاکستان مولانا بشیر گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی کے پنجاب کےمختلف شہروں میں 129 آپریشن

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹی پی نے انہیں حال ہی میں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوایا جارہا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

یاد رہے تین جون 2024 کو سہراب گوٹھ جمالی پل کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے اس وقت پولیس پکٹ پر موجود اہلکاروں پر حملہ کیا جب وہ مویشی منڈی جانے والے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی طور پر تعینات کیے گئے تھے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار یاسین شہید جبکہ سلمان عباس زخمی ہوگیا تھا۔

Arrested

Taliban

Karachi Police

sohrab goth