Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم، شیر افضل کے بعد شیخ وقاص نے منحرف ممبران کے نام بتا دیئے

ان لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا,، شیخ وقاص اکرم
شائع 21 اکتوبر 2024 10:00am

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے ممکنہ منحرف ممبران کی تعداد جاری کیے جانے بعد اب سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھی کچھ نام شیئر کردیئے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ ’چند اور کے نام بھی آپ سے شئیر کئے جائیں گے، ان لوگوں نے اپنی آنے والی نسلوں کو بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ برائی کو برائی کہنا ہم سب پر فرض ہے، ان کے حلقہ کے لوگوں کو جو دھوکہ انھوں نے دیا ہے اسکا حساب ووٹر خود لے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی اعزاز سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم این اے، چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہور قریشی، اورنگزیب کھچی حکومت کو ووٹ دیں گے۔ علاوہ ازیں، ریاض فتیانہ، زین قریشی، مقداد حسین اور اسلم گھمن کو لابی میں ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے۔