Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

تیسری اولاد کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر سنائی
شائع 21 اکتوبر 2024 09:56am

صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کے گھر تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ اپ لوڈ کر کے بختاور بھٹو نے تیسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کیساتھ شئیر کی، انہوں نے تیسرے بیٹے کی آمد اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

فی الحال بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کے تیسرے بیٹے کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 31 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ان کے سب سے بڑے بیٹے کا نام میر حاکم محمود چوہدری اور دوسرے بیٹے کا نام میر سجاول محمود چوہدری ہے۔

ان کے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021ء کو جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 05 اکتوبر 2022ء کو ہوئی تھی۔

Bakhtawar Bhutto

third son born