Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شازل شوکت نے انسٹاگرام پرکمنٹس کیوں بند کر دیے؟

ان کے مداح انہیں ڈرامہ سیریل 'وہ ضدی سی 'میں بے حد پسند کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 11:32am

شازل شوکت ایک ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور وہ اتنے کم وقت میں بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کے مداح انہیں ڈرامہ سیریل ’وہ ضدی سی ’میں بے حد پسند کر رہے ہیں۔ وہ ایک صاف گوآرٹسٹ ہے جو اپنے خیالات اور آراء کے بارے میں پراعتماد ہے۔

اداکاراؤں کو عام طور پر جب وہ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتی ہیں اپنے لباس کے انتخاب کے لئے بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شازل بھی ایسی ہی آرٹسٹوں میں شمار ہوتی ہیں ، جنہیں اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ شازل نے 1 سال سے اپنے انسٹاگرام پر تبصرے بند کر رکھے ہیں۔

شازل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے ایسا کرنے کے لئے اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔

شادی سے متعلق ریحام خان کا ہانیہ عامر کو مشورہ

انہوں نے کہا کہ انہیں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے۔ نہ تو فلرٹ یا منفی تبصرے اور نہ ہی اچھے تبصرے۔ وہ ان فلرٹ کمنٹس کو اہمیت نہیں دیتی ہیں جو جعلی پروفائل اور دوتین فالوورز کے ساتھ کسی بھی قسم کے کمنٹس دینا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ جو کچھ بھی کر رہی ہیں وہ اپنے بل بوتے پر کر رہی ہیں اور انہیں کسی اور سے توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔ لہذا انہوں نے ان تبصروں کو بند کر دیا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle