Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں حماس نے سینیر اسرائیلی کمانڈر کو ہلاک کردیا

2 صہیونی فوجی بھی مارے گئے، جھڑپ میں زخمی ہونے والے میجر نے بھی دم توڑ دیا۔
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2024 11:59pm

غزہ میں لڑائی کے دوران حماس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ مجاہدین نے اسرائیلی فوجی کی 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ کے دروز کمانڈر کرنل احسان دقصہ کو ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اتوار کی صبح رونما ہوا۔

روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جبالیہ کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران کرنل احسان دقصہ اور دیگر فوجیوں کے ٹینک دھماکا خیز مواد سے ٹکرائے۔

غزہ میں حماس کے مجاہدین کے ہاتھوں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں میں کرنل احسان دقصہ سینیر ترین افسران میں سے ہے۔ 41 سالہ احسان دقصہ کا تعلق دالیت الکمال نامی دروز قصبے سے تھا۔ اُسے جون میں 401 ویں آرمرڈ بریگیڈ میں کمانڈ ملی تھی۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری طرف جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے مقابلے میں زخمی ہونے والا میجر بھی دم توڑ دیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 20 سالہ افیر اوفیر برکوچ اور 19 سالہ الیشائی ینگ سارجنٹ اسٹاف کا حصہ تھے۔ غزہ حماس سے زمینی لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 357 ہوگئی ہے۔

ISRAELI COMMANDER

NORTHERN GAZA

ARMOURED BRIGADE

DARUZ COMMUNITY