Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

نابالغوں کے ساتھ فحش مناظر فلمانے پر ایکتا کپور اور والدہ کیخلاف مقدمہ درج

ویب سیریز میں اسکول یونیفارم میں ملبوس نابالغ اداکاروں کو نامناسب اور فحش حرکات میں ملوث دکھایا گیا، متن
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2024 10:19pm

بالی ووڈ کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور بڑی قانونی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ دونوں کے خلاف نابالغوں کے ساتھ فحش مناظر عکس بند کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

”آلٹ بالاجی“ کی ویب سیریز ”گندی بات“ کے ایک ایپی سوڈ میں مبینہ طور پر نابالغ لڑکیوں کو شامل کرتے ہوئے نامناسب مناظر دکھائے گئے تھے، جس پر ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف POCSO ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ کیس او ٹی ٹی پلیٹ فارم ”آلٹ بالاجی“ کی ویب سیریز ”گندی بات“ کے سیزن 6 سے متعلق ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق بالاجی ٹیلی فلم لمیٹڈ، ایکتا کپور اور ان کی ماں شوبھا کپور کے خلاف ممبئی کے ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 295-A، آئی ٹی ایکٹ اور POCSO ایکٹ کی دفعہ 13 اور 15 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شکایت میں لکھا گیا ہے کہ ”آلٹ بالاجی“ پر فروری 2021 سے اپریل 2021 کے درمیان نشر ہونے والی اس سیریز میں نابالغ لڑکیوں کے فحش مناظر دکھائے گئے تھے۔ تاہم، یہ متنازع ایپی سوڈ فی الحال اس ایپ پر نہیں چل رہا ہے۔

شکایت میں الزام لگایا گیا کہ آلٹ بالاجی کی تین ویب سیریز جن میں “کلاس آف 2017″ اور “کلاس آف 2020″ بھی شامل ہیں، ان میں نابالغوں کے ساتھ فحش مناظر فلمائے گئے۔

الزام ہے کہ ان سیریز میں اسکول یونیفارم میں ملبوس نابالغ اداکاروں کو نامناسب اور فحش حرکات میں ملوث دکھایا گیا۔

FIR

Web Series

Ekta Kapoor

Gandi Baat

Shobha Kapoor

POSCO Act

Alt Balaji

Class of 2017

Class of 2020