تین نابالغ لڑکوں کی مالک مکان کی 5 سالہ بیٹی سے زیادتی
بھارتی ریاست اتر پردیش میں تین نابالغ لڑکوں نے مل کر مالک مکان کی 5 سالہ بیٹی سے زیادتی کی۔ تینوں نے بچی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی جس پر وہ انتہائی خوفزدہ ہوگئی اور اب تک صدمے کی حالت میں ہے۔
یہ شرم ناک واقعہ اتر پردیش کے ضلع بلیا کا ہے۔ 16 اکتوبر کو تینوں لڑکوں نے مل کر ٹیریس پر بچی سے زیادتی کی۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
بچی کی ماں کی درخواست پر بچوں کے خلاف جرائم کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ویر سنگھ نے فارنزک ماہرین کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا۔ دستیاب شواہد اور معلومات کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تینوں نابالغ ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ اِسی شہر میں گزشتہ ماہ آٹھ اور سات سال کے لڑکوں نے مل کر ایک سات سالہ لڑکی سے زیادتی کی تھی۔
Comments are closed on this story.