Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی جے پی نے زبردستی اندھے مریضوں کو پارٹی میں شامل کرنا شروع کردیا

گجرات کے اسپتال میں مریضوں کو جگاکر رکن بنایا گیا، بی جے پی کے عہدیداروں کی تردید
شائع 20 اکتوبر 2024 06:09pm

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مغربی ریاست گجرات کے ایک اسپتال میں نابینا مریضوں کو زبردستی پارٹی میں شامل کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ واقعہ راج کوٹ شہر کے رنچھوڑ داس ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کا ہے۔ جونا گڑھ سے تعلق رکھنے والے کملیش ٹھمار نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پوسٹ پر پوسٹ کردی۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال میں داخل 350 مریضوں کو، جو سرجری کے منتظر تھے، جگاکر انہیں زبردستی بی جے پی کا رکن بنایا گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (گجرات) کے عہدیداروں نے اس بات کی تردید کی ہے کہ کسی کو اُس کی مرضی کے بغیر پارٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے کسی بھی شخص کو رکنیت سازی کی ذمہ داری نہیں سونپی تھی۔ اگر کسی نے ایسا کیا ہے تو اپنی مرضی سے کیا ہے اور اُس سے جواب طلب کیا جائے گا۔

Bharatiya Janata Party

RAJKOT

EYE HOSPITAL

FORCED MEMBERSHIP