Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کے مبینہ لاپتہ سینیٹر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، سینیٹر عبدالشکور
شائع 20 اکتوبر 2024 04:24pm

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ سینیٹر عبدالشکور کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر سے آ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ساتھ کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی ابھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔

جس کے بعد جے یو آئی کے سینیٹرعبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور وہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، میرے کچھ مسائل تھے جو حل ہوگئے ہیں۔

سینیٹر عبد الشکور نے کہا کہ میں اسلام آباد میں نہیں تھا ابھی یہاں پہنچا ہوں، مولانا سے ملاقات کے بعد غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔

26th Constitutional Amendment

JUIF Senator

Abdul Shakoor