Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پڑوسیوں کے جوتے سونگھنے کی غلیظ حرکت پر شہری گرفتار

شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس رویے پر کافی شرمندہ ہے
شائع 20 اکتوبر 2024 04:06pm

یونان سے تعلق رکھنے والے شہری کو عجیب و غریب حرکت کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی یونان میں ایک جج نے ایک ایسے شخص کو سزا سنائی جو پڑوسیوں کے گھروں میں گھس کر ان کے جوتوں کو سونگھتا تھا، جس سے وہ پریشان ہوگئے۔

جج کی جانب سے شہری کو اس حرکت پر ایک ماہ قید کی سنائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 28 سالہ یونانی شہری نے تھیسالونیکی میں ایک عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے رویے کی وضاحت کرنے سے قاصر ہے جس پر وہ کافی شرمندہ ہے۔

اس نے کہا کہ اس کا قانون توڑنے یا کسی کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا جبکہ پڑوسیوں نے بھی گواہی دی کہ اس نے اپنی ان حرکتوں کے دوران کبھی بھی جارحیت کا مظاہرہ نہیں کیا۔

شہری کو 8 اکتوبر کو صبح ہونے سے قبل تھیسالونیکی سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر چھوٹے قصبے سنڈوس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس کو اُس وقت اطلاع کیا گیا جب ایک پڑوسی نے شہری کو اپنے فیملی کے ارکان کے جوتے سونگھتے ہوئے پایا گیا۔

Greece

man convicted

smelling shoes

neighbours

police arrested