Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

آئینی ترمیم کا چیلنج، وزیراعظم کا دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور25 اکتوبر کو ہونا ہے
شائع 20 اکتوبر 2024 02:21pm

26 ویں ترمیم پر پیدا شدہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کھٹائی میں پڑگئی جس کے باعث نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا آج رات سموعہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔

سموعہ میں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور25 اکتوبر کو ہونا ہے۔

ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان کی نمائندگی کا امکان ہے۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم مخصوص نشستوں کے فیصلے کو کالعدم نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ

ذرائع نے بتایا کہ 26 ترمیم کے حوالے سے کسی مثبت پیش رفت کی صورت میں ہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل بحرالکاہل میں جزیرہ سموعہ کے لیے روانہ ہونگے۔

بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اسحاق ڈار کی روانگی کی صورت میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ایک بار پھر مامووا میں اکٹھے ہوں گے۔

Ishaq Dar

PM SHAHBAZ SHARIF

Deputy PM