Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانیہ میں انجان شخص نے لڑکی کے منہ پر کاٹ کر چہرہ لہو لہان کردیا

لڑکی کے بس سے نکلتے ہی ملزم نے حملہ کر دیا
شائع 20 اکتوبر 2024 02:09pm
تصویر بشکریہ ایکس
تصویر بشکریہ ایکس

برطانیہ میں عجیب واقعہ پیش آیا جب بس میں سفر کرتی ایک لڑکی کے چہرے پر انجان شخص نے کاٹ کر چہرہ لہو لہان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلا ڈولنگ نامی ایک 19 سالہ لڑکی پر ایک نشے میں دھت اجنبی شخص حملہ آور ہوا جس کی شناخت 53 سالہ ڈیرن ٹیلر کے نام سے ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلا نے جیسے ہی مسافر بس سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو اچانک ڈیرن ٹیلر نے اس کے چہرے پر وحشیانہ انداز سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔ ملزم نے پرتشدد حملہ تقریباً پانچ منٹ تک جاری رکھا۔

واقعے کے دوران ایلا کی دوستوں نے اسے حملہ آور سے بچانے کی کوشش کی اور راہگیروں نے ملزم کو پولیس کے پہنچنے تک وہیں روکے رکھا اور اسے شدید نقصان پہنچانے پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایلا کو شدید چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، اس کی ناک کا نتھنا اور ہونٹ جزوی طور پر پھٹ چکا تھا، جبکہ دوسرا ہونٹ بھی بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایلا کو فوری علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ وہ پہلے چیلٹنہم جنرل اسپتال گئیں اور پھر ایمرجنسی سرجری کے لیے گلوسٹر شائر رائل ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ متاثرہ لڑکی کے زخموں کو بند کرنے میں پچاس ٹانکیں لگائے گئے تھے۔

ملزم کو فوری گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ایلا ڈولنگ کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں ایک مسافر بس میں پیش آیا تھا۔

England

incident

Girl

UK Man

bites

Girl's Face