Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کپل شرما شو کے سنیل گروور کی حرکت پر لوگ ناراض

کامیڈین ان دنوں سفر پر نکلے ہوئے ہیں
شائع 20 اکتوبر 2024 12:22pm

بھارت کے مقبول لافٹر پروگرام ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے کامیڈین اداکار سنیل گروور کی حالیہ تصاویر اور ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ناراض ہوگئے۔

سنیل گروور جو کبھی اپنے مداحوں کو ہنسانے میں فیل نہیں ہوتے، انہیں بھارتی صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین اداکار سنیل ان دنوں اپنے کام سے بریک لے کر چھٹیاں منانے نکلے ہوئے ہیں، جہاں وہ سفر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

سنیل گروور دورانِ سفر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں انہیں دریا کنارے پوجا کرتے ، کھانوں سے لطف اندوز ہوتے اور ایک جگہ انہیں فرش پر سوتے دیکھا گیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اور کیا چاہئیے بتاؤ۔‘

پورے سفر کے دوران ان کی تفریحی سرگرمی کی ویڈیوز کوئی شوٹ کر رہا تھا جس پر صارفین کو غصہ آگیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنے سفر میں سنیل کو اتنا دکھاوا کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ امیر لوگوں فرش پر سونے پر دکھانے کیلئے کیمرہ مین بھی ساتھ لے جانا ہوتا ہے

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’چلو ویڈیو بن گئی، اب جاکر اپنے 5 اسٹار ہوٹل کے کمرے میں جاکر سو جاؤں۔

واضح رہے سنیل گروور اس وقت دی گریٹ انڈین کپل شو کا حصہ ہیں۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کا پریمیئر اس سال کے شروع میں نیٹ فلکس انڈیا پر نشر ہوا۔

Kapil Sharma

sunil grover