Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گاڑی پر فائرنگ سے سپارکو کا زخمی ملازم جاں بحق

مقتول کی شناخت 26 سالہ صادق کےنام سے ہوئی
شائع 20 اکتوبر 2024 12:16pm

کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے پرگاڑی پر فائرنگ سے زخمی چھبیس سالہ صادق دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ صادق کےنام سے ہوئی اور وہ سپارکو کا ملازم بتایا جاتا ہے، مقتول صبح 8 بجے کے قریب گاڑی میں فیملی کے ہمراہ جارہا تھا۔

پولیس کے مطابق 2 نامعلوم ملزمان نے روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے گاڑی نہ روکنے پرفائرنگ کردی جس صادق شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صادق کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول سے کسی قسم کی کوئی لوٹ مارکا واقعہ پیش نہیں آیا۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پاکستان

karachi

BRUTAL KILLING