Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں سکھ، باپ عیسائی، بھائی مسلمان اور بیوی ہندو: بالی ووڈ کا انوکھا اداکار

'میرا گھر سبھی مذاہب کے لیے ایک خوبصورت جگہ ہے'
شائع 19 اکتوبر 2024 07:28pm

بالی ووڈ میں کئی ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جو یا تو ملحد ہیں یا تمام ہی مذاہب کو مانتے ہیں۔ یعنی آپ ہندوؤں کو درباروں پر ماتھا ٹیکتے دیکھیں گے اور مسلمان اداکار پوجا پاٹ میں شامل نظر آئیں گے۔ لیکن بالی ووڈ کا ایک اداکار ایس بھی ہے، جو کچھ زیادہ ہی سیکولر ہے۔

اس اداکار کی ماں سکھ، باپ عیسائی، بھائی مسلمان اور بیوی ہندو ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سبھی مذاہب ایک گھر میں کیسے ہو سکتے ہیں؟ اگر یہ سوالات آپ کے ذہن میں ہیں تو یہ سو فیصد درست ہیں۔ کیونکہ اس بات کا انکشاف خود اداکار نے کیا ہے۔

یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ وکرانت میسی ہیں، جو متنوع مذہبی پس منظر سے آتے ہیں۔

سلمان کو قتل کی دھمکی، وویک اوبروئے کی بشنوئی کمیونٹی کی تعریف

وکرانت نے بتایا کہ ان کی ماں سکھ ہیں، باپ عیسائی ہیں، بھائی مسلمان ہیں اور بیوی ہندو ہے۔

”ان فلٹرڈ بائی سمدیش“ کے تازہ ایپی سوڈ میں وکرانت نے بتایا کہ بڑے ہوتے ہوئے انہوں نے مذہب اور روحانیت پر بہت سی بحثیں سنی ہیں۔

اپنے بھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکرانت نے کہا کہ ان کا نام معین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی نے اسلام قبول کیا اس لیے ان کا نام معین رکھا گیا۔

وکرانت نے یہ بھی بتایا کہ ان کے خاندان نے معین کے مذہب کی تبدیلی کو قبول کر لیا ہے۔

وکرانت نے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں سکھایا ہے کہ اگر آپ مطمئن ہیں تو آپ جس مذہب میں چاہیں رہ سکتے ہیں۔

کارتک آریان میں حقیقی ’پُراسرار طاقت‘ کا انکشاف

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں مذہب تبدیل کر لیا تھا۔

وکرانت نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد عیسائی ہیں اور ہفتے میں دو بار چرچ جاتے ہیں۔

وکرانت میسی نے حال ہی میں شیتل ٹھاکر سے شادی کی اور اب وہ باپ بن چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہندو رسم و رواج کو فالو کرتے ہیں اور اپنی بیوی کی خواہشات کا بھی احترام کرتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے۔

وکرانت نے کہا کہ ایک ہی مذہب ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ دیوالی اور دیگر ہندو تہوار مناتے ہیں اور وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔

وکرانت نے کہا کہ دیوالی منانے کی کوئی مذہبی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لکشمی دیوی کی پوجا کرکے دولت حاصل کرنے میں یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ بچپن سے ہی لکشمی دیوی کی پوجا کرتے رہے ہیں۔

وکرانت نے بتایا کہ وہ ہفتے میں دو بار اپنے والد کے ساتھ چرچ جاتے ہیں اور اپنی ماں اور بیوی کے ساتھ پوجا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقات کے بعد یشما گِل کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز وائرل

انہوں نے کہا کہ ان کا گھر سبھی مذاہب کے لیے ایک خوبصورت جگہ ہے۔

Bollywood actor

Vikrant Massey