Aaj News

اتوار, اکتوبر 20, 2024  
16 Rabi Al-Akhar 1446  

سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔
شائع 19 اکتوبر 2024 05:52pm

سونے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 772 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ41 ہزار 598 روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔