Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے قریب بھی مت آنا، بھارتی گلوکارہ کی وجے ورما کو وارننگ

وجے ورما بالی وڈ میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
شائع 19 اکتوبر 2024 05:38pm

منفی کرداروں سے جاننے جانے والے بھارتی اداکار وجے ورما سے خواتین خوفزدہ رہنے لگیں ہیں۔ وجے ورما نے بتایا کہ کہ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بھی ایک بار اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے ان سے ڈر رہی تھیں۔

’ڈارلنگز‘ ، ’پنک‘ میں اپنے ولن کرداروں سے پہچانے جانے والے اداکار وجے ورما نے بتایا کہ انکے منفی کرداروں کا آغاز فلم ’پنک‘ سے ہوا تھا یہ کردار اگرچہ چھوٹا تھا، لیکن اس کا گہرا اثر ہوا، خاص طور پر اس وقت جب ایک خاص ’آل ویمن اسکریننگ‘ ہوئی جس میں انہوں نے کئی اداکاراوں سے ملاقات کی۔

وجے ورما نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے منفی کرداروں کے اثرات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ ’خوبصورت لڑکیاں اور ان کی مائیں‘ مجھ سے ڈرتی ہیں جس کی وجہ سے میں غیر آرام دہ محسوس کرتا ہوں’۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ ’میرے منفی کردار اکثر خواتین کو خوفزدہ کر دیتے ہیں، اور جب سنیدھی چوہان نے مجھے بتایا کہ وہ میرے کرداروں کی وجہ سے مجھ سے ڈرتی ہیں، تو یہ سن کر مجھے دکھ ہوا۔

بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان پر لائیوکنسرٹ کے دوران بوتل پھینک دی گئی، ویڈیو وائرل

’پنک‘ کی اسکریننگ کے دوران گلوکارہ سنیدھی چوہان سے ملاقات کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے بعد کچھ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اس دوران میں نے سنیدھی چوہان کو تسلی دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کہا، ’میرے قریب مت آنا، میں تم سے بہت ڈرتی ہوں۔

گلوکارہ کے اس جملے کے بعد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ اوہ میرے خدا، یہ کیا ہوا؟ پھر ڈائریکٹر نے مجھے الگ لے جا کر کہا کہ میں نے اچھا کام کیا۔

اپنی بہترین اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والے وجے ورما بالی وڈ میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Bollywood