Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 19, 2024  
15 Rabi Al-Akhar 1446  

جو ڈرافٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگا وہ فضل الرحمان نے خود لکھا ہے، بلاول

کل جوڈرافٹ منظور ہوا اس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی، بلاول
شائع 19 اکتوبر 2024 05:35pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئین سازی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، آئینی ترامیم کے حوالے سے ہماری ملاقاتیں ہوئی ہیں، آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا اتفاق ہوگیا ہے۔

بلاول بھٹو نے ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کریں، ہم 19ویں ترمیم ختم کرکے پارلیمان کو مزید طاقتور بنائیں گے، اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ آئینی بینچز بنائے جائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کل جوڈرافٹ منظور ہوا اس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی، ہم پارلیمان کو مضبوط بنا رہے ہیں، جو ڈرافٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونا ہے وہ فضل الرحمان نے خود لکھا ہے۔

بلاول نے کہا کہ پی ٹی آئی ثابت کرے وہ سیاسی جماعت ہے سوشل میڈیا کا لشکر نہیں، سیاست مفاہمت کا نام ہے، سیاسی طور پرجوبھی ممکن تھا وہ کرنے کی کوشش کی، پاکستان کا آئین سیاسی جماعتوں کیلئے امانت ہے، امید ہے پی ٹی آئی ذات کی نہیں بلکہ مثبت سیاست کرے گی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

26th Constitutional Amendment