Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہراسانی اور احتجاج کے واقعات کی تحقیقات کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عائشہ آغا خان زونل آفس اور سائبر کرائم سیل میں کوارڈینیٹ کریں گی
شائع 19 اکتوبر 2024 03:58pm
ایف آئی اے
ایف آئی اے

تعلیمی اداروں میں ہراسانی اور احتجاج کے واقعات کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے لاہور زون نے تین تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر عائشہ آغا خان تینوں ٹیموں کی نگرانی اور ملوث افراد کی گرفتاریوں کیلئے اقدامات کریں گی۔

تحقیقاتی کمیٹیاں نجی کالج، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی واقعات کی تحقیق کریں گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عائشہ آغا خان زونل آفس اور سائبر کرائم سیل میں کوارڈینیٹ کریں گی۔ سات رکنی ٹیم اے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کی خبر کی تحقیقات کرے گی۔ سات رکنی ٹیم اے کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیمان لیاقت کریں گے۔

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبہ کی خودکشی کی تحقیقات ایڈیشنل ڈائریکٹر کاشف مصطفی کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم کرے گی جبکہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم سی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ہراسانی کی تحقیقات کرے گی۔

FIA

Federal Investigation Agency