Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ائیرپورٹ پانچ روز کیلئے بند، بیشتر فلائٹس منسوخ

بیشتر فلائٹس منسوخ کردی گئی گئیں، ذرائع
شائع 19 اکتوبر 2024 03:49pm

پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پانچ روز کے لئے بند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی اے اے کا کہنا ہے کہ رن وے کی مرمت کے باعث باچا خان ایئرپورٹ بند رہے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بیشتر فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں، کئی ایئرلائنز کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ باچا خان ائیرپورٹ 23 اکتوبر کو دوبارہ آپریشنل ہوگا۔

BACHA KHAN AIRPORT

closed

five days