تعلیمی ادارے کی کینٹین میں چوہوں کی فوج دیکھ کر طلبہ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
یونیورسٹی کے کچن میں رکھے کھانے کے برتنوں میں چوہوں کے ہلچل مچانے کی ویڈیو نے صارفین کے غصے کو دعوت دے دی۔
اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز منظر پر عام پر آچکی ہیں جن میں چوہوں کو کھانے کی اشیاء پر مٹر گشت کرتے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی) کے طلباء اس وقت مشتعل ہو گئے جب انہوں نے کیمپس کے ایک ڈائننگ ہال، رادھا کرشنا بھون میں کھانے اور کھانا پکانے کے برتنوں میں چوہے دیکھے۔
بدمعاش چوہے کچن کے برتنوں میں پائے گئے جس کے بعد طلبہ نے ہنگامہ برپا کر دیا اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ پوڈ کردی۔
ویڈیو بنانے والے طلبہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں چاول کی بوریوں کے اندر ایک کڑاہی اور ایک ککر جن میں چاول ابالے جاتے ہیں کے اندر سے چوہے دیکھے گئے۔
یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر کو اس وقت سامنے آیا جب طلبا نے لنچ کیلئے کینٹین کا رخ کیا۔ ان میں سے کچھ طالب علم کچن کا جائزہ لینے گئے جہاں انہوں نے کڑاہی کے اندر دو زندہ چوہے گھومتے ہوئے دیکھے۔
ڈبل روٹی کے 2 پیکٹ سے چوہوں کے باقیات ملنے پر جاپانی کمپنی کا بڑا اقدام
بعد ازاں طلبہ نے جمع ہوکر واقعے پر پورے انسٹی ٹیوٹ میں احتجاج شروع کردیا اور انتظامیہ سے ایکشن لینے کا فوری مطالبہ کیا۔ بعض طلباء نے ادارے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
یونیورسٹی طالبعلوں کیلئے بنائی گئی چٹنی میں چوہے کی تیراکی، ویڈیو وائرل
طالب علموں نے اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے باورچی خانے کی صفائی کے طریقوں میں مکمل تحقیقات اور بہتری کے مطالبہ کیا۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی انتظامیہ نے طلبہ کے احجاج کے بعد تفتیش کا حکم دے دیا۔
Comments are closed on this story.