Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کی تین ہم شکل اداکارائیں ، جنہیں سچا پیار نہ مل سکا

لوگ اکثر ان کی شناخت میں الجھن کا شکار ہوجاتے تھے
شائع 19 اکتوبر 2024 03:44pm

پروین بابی، زینت امان اور دیپ شیکھا ناگپال کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ بالی ووڈ کی تینوں اداکاراوں کی شکل وصورت میں کافی مماثلت پائی جاتی تھی اس لیے لوگ اکثر ان کی شناخت میں دھوکہ کھاجاتے تھے۔

شکل وصورت کے علاوہ ایک اور بات جو ان تینوں میں مشترک تھی اور وہ یہ تھی کہ ان تینوں کو زندگی میں کبھی سچا پیار نہ مل سکا۔

شاہ رخ خان کے خوبصورت ہونے کی سائنس نے بھی تصدیق کردی

پروین بابی جوکہ صرف 50 سال کی عمر میں اس دنیاسے رخصت ہو گئیں تھیں۔ لیکن ان سے وابستہ ایک حقیقت حیران کر دینے والی ہے۔ پروین بابی جیسی نظر آنے والی دو اور اداکارائیں بھی بالی ووڈ میں کام کرچکی ہیں۔ جن کے نام زینت امان اور دیپ شیکھا ناگپال ہیں۔

ایک بار زینت نے خود پروین بابی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے ایک تھرو بیک تصویر شیئر کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ کس طرح مداح ان میں اور پروین میں فرق نہیں کر پا رہے تھے اور انہیں پروین یا پروین کو زینت سمجھ لیتے تھے۔

زینت کے علاوہ اداکارہ دیپ شیکھا بھی ہمیشہ پروین بابی کی ہم شکل نظر آتی تھیں۔ دیپ شیکھا نے زینت اور پروین کے بالی ووڈ میں آنے کے کئی سال بعد فلموں میں قدم رکھا تھا۔ دیپ شیکھا عمر میں ان دونوں سے بہت چھوٹی ہیں۔ اسی لیے فلموں میں ان کا ڈیبیوان کے بعد ہوا، لیکن دیپ شیکھا کی اسکرین پر آمد لوگوں کو پروین بابی کی یاد دلا گئی۔

پروین، زینت اور دیپ شیکھا میں ایک اورچیز مشترک تھی اور وہ یہ کہ ان تینوں کی زندگی میں محبت نے قدم تو رکھا تھالیکن وہ زندگی بھر محبت کے لیے ترستی رہیں۔ پروین بابی نے گرچہ شادی نہیں کی تھی لیکن ان کے کئی ادا کاروں کے ساتھ افیئررہے تھے۔ وہ آخری دم تک تنہا رہیں۔

اسی طرح زینت امان کی زندگی میں پہلے سنجے خان آئے، اور پھر مظہر خان، لیکن ان دونوں کی موت نے زینت امان کو تنہا کردیا۔ جب کہ دیپ شیکھا نے دو شادیاں کیں اوردونوں ناکام رہیں۔ دیپ شیکھا کی پہلی شادی 2005 میں اور دوسری 2016 میں ختم ہوئی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle