سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم
لاہور: سابق کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا۔
لاہور قلندرز انتظامیہ کے مطابق عاقب جاوید کا یہ سفر پاکستان کرکٹ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ختم ہوا۔ عاقب جاوید نے 8 سال تک قلندرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور ہیڈ کوچ کے طور پر کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 2020 سے 2023 کے درمیان 3 پی ایس ایل فائنلز کھیلے جن میں 2 مسلسل ٹائٹلز جیتے۔
بیوی سے محبت لیکن کرکٹ سے عشق، شادی کے چوتھے روز فاسٹ بولر میدان میں
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق عاقب جاوید کا لاہور قلندرز کے ساتھ تعلق انتہائی اہم رہا اور انہوں نے لاہور قلندرز کے ویژن کو آگے بڑھانے اور فرنچائز کے اہم پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کےلیے اہم کردار ادا کیا۔
عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ میرا قلندرز کے ساتھ وقت ایک ناقابل فراموش سفررہا ہے جو یادگار لمحات اوراہم کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام جو میرے دل کے قریب رہا نوجوان ٹیلنٹ کو ترقی کرتے اور ابھرتے دیکھنا انتہائی اطمینان بخش رہا۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ فرنچائز کی میدان کے اندر اور باہر کامیابیوں میں حصہ ڈالنا ایک قابل فخر تجربہ تھا۔ شاندار 8 سالوں کے بعد،مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اب قومی ٹیم کے ساتھ نئے چیلنج کو قبول کرنے کا وقت آگیا ہے۔
Comments are closed on this story.