Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا، عدنان شاہ ٹیپو

وہ اپنی تمام کامیابیوں پرشکر گزار ہیں
شائع 19 اکتوبر 2024 02:40pm

عدنان شاہ ٹیپو کا شمارملک کے باصلاحیت ستاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں کامیابی سے کام کیا ہے بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں بھی کام کیا ہے۔

عدنان شاہ ٹیپو فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے اور ان سے اپنے کیریئر میں کسی کام کے نہ کرنے پر افسوس کے بارے میں سوال پوچھا گیا۔

وینا ملک ہونیوالے شوہر کی کس خوبی سے متاثر ہوگئیں، انکشاف کردیا

انہوں نے بتایا کہ وہ بالی ووڈ ادا کارہ مادھوری ڈکشٹ کے مداح ہیں اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند بھی ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ انہوں نے فلم ’ڈیڑھ عشقیہ‘ کے لئے کئی بار آڈیشن دیا۔ انہیں نواب کا کردار ادا کرنا تھا جو بعد میں وجے راز کے پاس چلا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک کردار ہے جو وہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ مادھوری ڈکشٹ کے بہت بڑے مداح ہیں اور یہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع تھا۔

اداکار نے کہا کہ وہ اپنی تمام کامیابیوں پرشکر گزار ہیں جن میں کانز فلم فیسٹیول میں ان کی تازہ ترین تعریف بھی شامل ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات