Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہرامِ مصر کی چوٹی پر چڑھنے والے کتے کیساتھ کیا ہوا؟

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 19 اکتوبر 2024 01:49pm
تصویر ایلکس لینگ انسٹاگرام
تصویر ایلکس لینگ انسٹاگرام

اہرام مصر کی چوٹیوں کے اوپر پیراگلائڈنگ کرنے والے سیاح نے مصر کے سب سے بڑے اہرام گیزا کی چوٹی پر ایک کتے کو چہل قدمی کرتے دیکھا جسے دیکھ کر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔

چونکا دینے والی ویڈیو میں ایک کُتا اہرام کی چوٹی پر پہنچا ہوا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو ایلکس لینگ نامی سیاح نے آسمان کی بلندی سے ریکارڈ کی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا جس کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا۔

سیاح قدیم اہرام پر پیراگلائڈنگ کر رہا تھا، جو 450 فٹ سے بھی زیادہ اونچا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیاح اکثر ان یادگاروں کے اوپر پیرا گلائیڈنگ کرتا رہتا ہے کیونکہ ان اہراموں پر چڑھنا سخت منع ہے۔ ایلکس لینگ نے اہرام کی ہزاروں فٹ کی بلندی پر کچھ حرکت دیکھی۔ جب کیمرا زوم کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک کتا ہے، بتایا گیا کہ وہ کتا پرندوں کا پیچھا کرتے کرتے اہرام کی چوٹی تک پہنچ گیا تھا۔

کتے نادیدہ چیزوں پر کیوں بھونکتے ہیں، انہیں کیا نظر آتا ہے؟

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ کتا وہاں کیسے پہنچا اور یا نیچے کیسے اترا۔

غیر متوقع نظارے نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ تحفظ کے خدشات کی وجہ سے اہرام پر چڑھنا سختی سے منع ہے۔

بعد ازاں چند ویڈیوز سامنے آئیں جس میں دکھایا گیا کہ اہرام کی چوٹی پر پہنچنے والا نیچے اتر آیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 11 ملین سے زائد سیاحوں نے اہرام دیکھنے کے لیے مصر کا دورہ کیا۔ رواں برس مصر میں 5 لاکھ سے زیادہ سیاح امریکہ سے آئے تھے۔

Stray Dog

Pyramids of Giza

spot dog