Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کا آئندہ 4 روز تک موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کہیں گرج چمک کیساتھ بارش تو کہیں گرمی بڑھنے کا امکان
شائع 19 اکتوبر 2024 01:18pm

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

weather forecast

KARACHI HOT WEATHER