Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

آئینی مسودہ تیار ہے، کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش ہوگا، عرفان صدیقی

میرا خیال ہے کہ اتفاق رائے کی آخری کوششیں ہورہی ہیں، تھوڑی دیر تک تمام صورتحال واضح ہو جائے گی، سینیٹر
شائع 19 اکتوبر 2024 12:35pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی مسودہ تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ آئنیی مسودہ کابینہ سے منظور ہو جائے تو سینیٹ میں آجائے گا۔ وسیع تر اتفاق رائے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

عرفان صدیقی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیرہویں ترمیم کے بعد روایت رہی کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کی اتفاق رائے سے ہو۔ میرا خیال ہے کہ اتفاق رائے کی آخری کوششیں ہورہی ہیں، تھوڑی دیر تک تمام صورتحال واضح ہو جائے گی

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کےاتفاقِ رائے سے مسودے میں ترمیم کی گئی ہے، پی ٹی آئی خود بھی کوئی پیشنگوئی نہیں کرسکتی۔

Senate session

Senator Irfan Siddiqui